پاکستان سپورٹس بورڈ کمپلیکس میں ہاکی ٹیم کا کیمپ کے دوران انتہائی ناقص انتظامات

ہفتہ 6 جون 2015 20:35

پاکستان سپورٹس بورڈ کمپلیکس میں ہاکی ٹیم کا کیمپ کے دوران انتہائی ناقص ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جون۔2015ء) پاکستان سپورٹس بورڈ کمپلیکس کے ہاسٹل میں انتہائی ناقص انتظامات ، انتظامیہ کا کسی قسم کی ذمہ داری لینے سے انکار، پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں ان دنوں قومی ہاکی ٹیم کا کیمپ لگا ہوا ہے اور کھلاڑی اولمپکس کوالیفائنگ کی تیاری کے سلسلے میں دن رات پریکٹس میں مصروف ہیں وہاں ان کی سہولیات اور کھانے پینے کے انتہائی ناقص انتظامات کی وجہ سے کھلاڑی پریشان اور بیمار ہونا شروع ہوگئے ۔

ذرائع نے کو بتایا کہ گزشتہ دنوں قومی ہاکی ٹیم کے کپتان محمد عمران پاکستان سپورٹس بورڈ کے ہاسٹل میں کھانا کھانے گئے تو کھانے کے دوران ان کے کھانے سے کاکروچ نکل آیا جس پر ان کی طبعیت خراب ہوگئی اس کی اطلاع فوری طور پر انتظامیہ کو دی گئی مگر ہاسٹل کے سپرٹینڈنٹ ملک امتیاز کا کہنا ہے کہ اس طرح کے واقعات آئے روز کا حصہ ہیں ہوتے ہے ہیں پریشانی والی بات نہیں ہے جب ملک امتیاز کو مذکورہ کھانے اور ہاسٹل کے معائنے کیلئے کہا گیا تو انہوں نے انکار کرتے ہوئے ٹال دیا اور موقف دیا کہ یہ کوئی بڑی بات نہیں ہے اس طرح کے واقعات معمول کا حصہ ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں قومی ہاکی ٹیم ہیڈ کوچ شہناز شیخ کی قیادت میں اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ کیلئے دن رات پریکٹس کررہی ہے اور شہناز شیخ اولمپک میں کوالیفائی کیلئے کسی قسم کا کمپرومائز کرنے کو تیار نہیں اس ساری صورتحال کو دیکھتے ہوئے سپورٹس کمپلیکس میں اس طرح کے ناقص انتظامات پر ڈائریکٹر پاکستان سپورٹس بورڈ اختر نواز گنجیرا ، وفاقی وزیر کھیل ریاض حسین پیرزادہ کو فوری نوٹس لیتے ہوئے سپرٹینڈنٹ ملک امتیاز کے بیان کا بھی نوٹس لینا چاہیے ۔

واقعہ کی مکمل تحقیقات کرانی چاہیے ۔ یاد رہے کہ ہاکی فیڈریشن پہلے ہی شدید مالی بحران کا شکار ہے جس کی وجہ سے کھلاڑی ذہنی تناؤ کا شکار ہیں اس تناظر میں جب اولمپک کوالیفائنگ کے نیٹ پریکٹس میں ناقص انتظامات ہونگے تو کھلاڑی کس طرح اپنی پرفارمنس کو بہتر بنا سکتے ہیں چار دفعہ کی ورلڈ چیمپئن ہاکی ٹیم گزشتہ سال ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں بھی کوالیفائی نہ کرسکی تھی ۔

متعلقہ عنوان :