اولمپک چیمپئن سیلی پیئرسن کی فٹنس مسائل کے باعث ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شرکت مشکوک
ہفتہ 6 جون 2015 21:24
سڈنی ۔ 06 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جون۔2015ء) آسٹریلیا کی شہرہ آفاق خاتون ایتھلیٹ اور اولمپک چیمپئن سیلی پیئرسن کی فٹنس مسائل کے باعث رواں برس شیڈول ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شرکت مشکوک ہو گئی۔ پیئرسن بازو کی انجری میں مبتلا ہیں۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق 28 سالہ 100 میٹر رکاوٹوں کی دوڑ کی سابق عالمی چیمپئن سیلی پیئرسن روم ڈائمنڈ لیگ میں دوڑ کے دوران رکاوٹ عبور کرتے ہوئے گر گئیں جس کے نتیجے میں ان کا بازو ٹوٹ گیا ہے۔
ایتھلیٹک آسٹریلیا کی طرف سے جاری بیان کے مطابق پیئرسن کی انجری سنجیدہ نوعیت کی ہے اور انہیں مکمل ٹھیک ہونے میں وقت لگے گا اسلئے ان کی اگست میں شیڈول ورلڈ چیمپئن شپ میں شرکت کے بارے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہو گا۔ واضح رہے کہ پیئرسن کو کیریئر کے دوران مجموعی طور پر سات طلائی، تین چاندی اور دو کانسی کے تمغے جیتنے کا اعزاز حاصل ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
-
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ سے شکست کا ذمہ دار بیٹرز کو قرار دیدیا
-
پاکستان آئندہ سال چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گا
-
انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل مڈل اوورز میں پاکستان کے سکورنگ ریٹ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.