فرنچ اوپن ، امریکی ٹینس سٹار سرینا ولیمز نے ویمنز سنگلز کا تاج اپنے سر سجا لیا

ہفتہ 6 جون 2015 21:33

فرنچ اوپن ، امریکی ٹینس سٹار سرینا ولیمز نے ویمنز سنگلز کا تاج اپنے ..

پیرس (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار6جون ۔2015ء ) عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز نے ویمنز سنگلز فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا تاج اپنے سر سجا لیا ۔ یہ امریکی سٹار پلیئر کے کیرئیر کا 20واں گرینڈ سلام ہے ۔ تفصیلات کے مطابق فرنچ اوپن ٹینس ایونٹ کے ویمنز سنگلز فائنل میں عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز اور جمہوریہ چیک کی لوسی صفارووا آمنے سامنے ہوئیں ۔

(جاری ہے)

امریکی ٹینس سٹار سرینا ولیمزنے طبیعت ناساز ہونے کے باوجود ہار نہ مانی اور شاندار کھیل کا مظاہرہ کر کے حریف کھلاڑی کو 6-3 ،6-7 ، 6-2 سے مات دے کر کیریر میں تیسری مرتبہ فرنچ اوپن ویمنز سنگلز ٹائٹل اپنے نام کیا ۔

اس سے پہلے سرینا ولیمز 2002ء اور 2013ء میں بھی فرنچ اوپن ٹائٹل جیت چکی ہیں ۔ اس فتح کے بعد عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز نے کیرئیر میں کے گرینڈ سلیم ٹائٹل کی تعداد 20 کر لی ہے اور وہ اب اوپن ایرا لسٹ میں زیادہ گرینڈ سلیم اپنے نام کر نیوالے کی فہرست میں سٹیفی گراف کے بعد دوسری نمبر پر موجود ہیں ۔ اگر سریننا ولیمز نے رواں سال چاروں گرینڈ سلیم ایونٹ جیت لیے تو وہ 1988ء میں سٹیفی گراف کے بعد یہ اعزاز اپنے نام کر نیوالی پہلی اور مجموعی طور پر چوتھی خاتون کھلاڑی ہوں گی ۔

متعلقہ عنوان :