جارح مزاج کیریبیئن اوپنر کرس گیل ایک اور اعزاز کے مالک بن گئے

اتوار 7 جون 2015 13:02

جارح مزاج کیریبیئن اوپنر کرس گیل ایک اور اعزاز کے مالک بن گئے

ٹانٹم (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار6جون ۔2015ء ) انگلش ٹی ٹونٹی بلاسٹ میں اپنی جارحانہ بلے باز کے جلوے دکھانے والے ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 35سالہ کرس گیل نے سمرسیٹ کی نمائندگی کرتے ہوئے اب تک 3ٹی ٹونٹی میچز میں 92، 151ناٹ آؤٹ اور 85ناٹ آؤٹ رنز کی اننگز کھیلیں ہیں ، ٹی ٹونٹی کرکٹ کی تاریخ میں یہ محض تیسرا موقع ہے کہ جب کسی کھلاڑی نے مسلسل تین ٹی ٹونٹی میچز میں نصف سنچری سکور کی ہے ۔ کرس گیل سے پہلے سابق سری لنکن بلے باز مہیلا جے وردھنے 2010ء (98*،100،81) اور آسٹریلیا کے جارح مزاج بلے باز گلین میکسویل 2014ء کی انڈین پریمیئر لیگ میں (95،89،95) یہ اعزاز اپنے نام کر چکے ہیں ۔