سابق برطانوی آل راونڈر دمتری مسکرانیہاس نیوزی لینڈ کے بائولنگ کوچ مقرر

اتوار 7 جون 2015 13:56

سابق برطانوی آل راونڈر دمتری مسکرانیہاس نیوزی لینڈ کے بائولنگ کوچ ..

ویلنگٹن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار6جون ۔2015ء ) انگلینڈ کے سابق آل راؤنڈر دمتری مسکرانیہاس کو نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا باؤلنگ کوچ مقرر کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

37 سالہ سابق انگلش آل راؤنڈر کو کیویز کے باؤلنگ کوچ شین بونڈ کی جگہ پر 2 سال کیلئے ٹیم کا باؤلنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے ، وہ انگلینڈ کی قومی ٹیم کے علاوہ ہمپشائر کاؤنٹی کی جانب سے کھیلنے کا اعزاز بھی رکھتے ہیں ۔ سابق برطانوی پلیئر نیوزی لینڈ کی ڈومیسٹک کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے طور پر بھی فرائض انجام دے چکے ہیں ۔ انہوں نے انگلش ٹیم کی جانب سے 20 ون ڈے اور 14 ٹی ٹونٹی میچوں میں شرکت کی ہے ۔