فلم”دل دھڑکنے دو“ کا پہلے دن10.53 کروڑ روپے کا بزنس

اتوار 7 جون 2015 15:00

فلم”دل دھڑکنے دو“ کا پہلے دن10.53 کروڑ روپے کا بزنس

ممبئی ۔ 07 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جون۔2015ء) بالی وڈ فلم”دل دھڑکنے دو“ نے پہلے دن10.53 کروڑ روپے کا بزنس کرلیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم” دل دھڑکنے دو“ 5 جون کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی گئی جسے ناظرین اور فلمی ناقدین نے بے حد سراہا ہے۔

(جاری ہے)

فلم نے ریلیز کے پہلے دن10 کروڑ53 لاکھ روپے کا بزنس کیا ہے۔ فلمی پنڈتوں نے کہا ہے کہ فلم آنے والے دنوں میں اچھا بزنس کرنے میں کامیاب ہوجائے گی۔ واضح رہے کہ مذکورہ فلم کی ہدایات ذویا اختر نے دی ہیں جبکہ اس کی کاسٹ میں اداکار انیل کپور، رنویر سنگھ، فرحان اختر، پریانکا چوپڑا، انوشکا شرما اور شیفالی شاہ شامل ہیں۔