ٹائیگر شروف اور کرتی سنن ایک بار پھر تہلکہ مچانے کیلئے تیار

پیر 8 جون 2015 11:30

ٹائیگر شروف اور کرتی سنن ایک بار پھر تہلکہ مچانے کیلئے تیار

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 جون۔2015ء)ہیرو پنتی کی جوڑی ٹائیگر شروف اور کرتی سنن ایک بار پھر تہلکہ مچانے کی تیاری پکڑ رہے ہیں۔ہیرو پنتی کا رومینٹک کپل پھر دلوں کی کھڑکیاں کھول کر پیار کے ترانے گائے گا۔

(جاری ہے)

ان دونوں کو بھارتی کو ریوگرافر احمد خان نے اپنے ایک وڈیو سانگ میں کاسٹ کر لیا ہے، جسکا ٹائٹل ہے چل وہاں جاتے، ہے۔حال ہی میں احمد خان نے پاکستانی گلوکار عاطف اسلم اور ٹائیگر شروف کو بھی لے کر گیت شوٹ کیا تھا جیسے شائقین نے خوب پسند کیا تھا اب یہ گانا مداحوں کو کتنا پسند آتا ہے یہ تو اس کی ریلیز کے بعد ہی پتہ چلے گا۔