ومینز فٹبال ورلڈ کپ ، جرمنی نے آئیوری کوسٹ کو 0-10 سے روند ڈالا

پیر 8 جون 2015 11:58

ومینز فٹبال ورلڈ کپ ، جرمنی نے آئیوری کوسٹ کو 0-10 سے روند ڈالا

اوٹاوا (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار8جون۔2015ء) کینیڈا میں جاری وومینز فٹبال ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں جرمنی کی ٹیم نے حریف آئیوری کوسٹ کو ناکوں چنے چبواتے ہوئے 10-0 سے کامیابی سمیٹ لی ۔

(جاری ہے)

کینیڈین دارالحکومت اوٹاوا میں 2 بار خواتین فٹبال ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم جرمنی کا مقابلہ ایونٹ میں پہلی مرتبہ جگہ بنانے والی آئیوری کوسٹ کی ٹیم سے ہوا ۔ عالمی نمبر 1 جرمن ٹیم نے آئیوری کوسٹ کی نو آموز ٹیم کو چاروں شانے چت کرکے میچ میں اپنی گرفت کو مضبوط کئے رکھا اور حریف ٹیم کیخلاف دس گول داغ دیئے ۔ آئیوری کوسٹ کی ٹیم تجربہ کار جرمن ٹیم کے سامنے بے بس نظر آئی اور ایک بھی گول سکور نہ کر پائی ۔ فاتح ٹیم کی جانب سے سیلیا سیسک کو ہیٹ ٹرک کرنے کا اعزاز حاصل ہوا ۔