لوئس ہملٹن فارمولا ون کینیڈین گراں پری ریس کے فاتح

پیر 8 جون 2015 14:31

لوئس ہملٹن فارمولا ون کینیڈین گراں پری ریس کے فاتح

مونٹریال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 جون۔2015ء) برطانوی ڈرائیور لوئس ہملٹن نے اپنے ٹیم میٹ نیکو روز برگ کو شکست دے کر فارمولا ون کینیڈین گراں پری ریس جیت لی۔فارمولا ون کینیڈین گراں پری ریس مونٹریال کے جائلز ولی نیوو سرکٹ پر منعقد ہوئی جس میں مختلف ممالک سے حصہ لینے والے ڈرائیورز نے خوب گاڑیاں دوڑائیں۔

(جاری ہے)

ستر لیپس پر مشتمل اس ریس کو فارمولہ ون ورلڈ چیمپئن لوئس ہملٹن ایک گھنٹہ اکتیس منٹ تریپن اعشاریہ ایک چار پانچ سکینڈز میں مکمل کر کے تیز ترین رہے۔

ریس میں دوسرے نمبر پر ہملٹن کے ہی ٹیم میٹ جرمن ڈرائیور نیکو روزبرگ رہے۔ انہوں نے دو اعشاریہ دو آٹھ پانچ سکینڈز کے فرق سے ریس مکمل کی۔فن لینڈ سے تعلق رکھنے والے والٹیری بوٹاس نے چالیس اعشاریہ چھے چھے چھے سکینڈز کے فرق سے لیپ مکمل کر کے ریس میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔