سائیکلنگ ، برطانیہ کے بریڈلے ولڈروم نے ایک گھنٹے میں طویل ترین فاصلہ طے کرنیکا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

پیر 8 جون 2015 16:59

سائیکلنگ ، برطانیہ کے بریڈلے ولڈروم نے ایک گھنٹے میں طویل ترین فاصلہ ..

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 جون۔2015ء) برطانیہ کے بریڈلے ولڈروم نے سائیکلنگ کی دنیا میں ایک گھنٹے میں طویل ترین فاصلہ طے کرنے کا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔

(جاری ہے)

یہ سائیکلنگ کی عالمی باڈی کی جانب سے تسلیم کردہ گزشتہ آٹھ ماہ ٹوٹنے والا پانچواں ریکارڈ ہے لیکن بریڈلے اسے ایک نئے مقام پر لے گئے ہیں۔انہوں نے ایک گھنٹے کے دوران 54.526 کلو میٹر کا فاصلہ طے کر کے اپنے ہم وطن ایلکس ڈاوٴسیٹ کا ریکارڈ پاش پاش کر دیا جنہوں نے اتنے ہی وقت میں 52.937 کا فاصلہ طے کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :