آج ٹیم کے پاس کوئی میچ ونر بالر نہیں ، محمد حفیظ

پیر 8 جون 2015 20:15

آج ٹیم کے پاس کوئی میچ ونر بالر نہیں ، محمد حفیظ

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 جون۔2015ء)قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر محمد حفیظ نے کہا ہے کہ آج ٹیم کے پاس کوئی میچ ونر بالر نہیں ،سری لنکن سپنر رنگنا ہیراتھ سب سے خطرناک بالر ہے کوئی کھلاڑی کسی کی کمی پوری نہیں کر سکتا ،وسیم اکرم او ر وقار یونس نے طویل عرصے تک میچ وننگ بالر زکے طور پر ذمہ داریاں نبھائیں اور انکے بعد سعید اجمل نے سارا بوجھ اٹھایا ،آج ٹیم کے پاس کوئی میچ ونر بالر نہیں ،سری لنکن سپنر رنگنا ہیراتھ سب سے خطرناک بالر ہے ۔

باغ جناح میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے محمد حفیظ نے کہا کہ قومی ٹیسٹ ٹیم میں شامل کچھ لڑکے کافی دیر سے ٹیم کے ساتھ کھیل رہے ہیں اور ٹیسٹ میں قومی ٹیم کی کارکردگی بہترین رہی ہے تاہم ون ڈے میں نئے چہرے شامل ہوئے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ کوئی بھی کھلاڑی شاید ہی کسی کی کمی کو پورا کر سکتا ہے ۔ سعید اجمل کی کمی کو بھی پورا نہیں کیا جا سکتا ۔

جب سعید اجمل کا ایکشن رپورٹ نہیں ہوا تھا وہ بہترین کارکردگی دکھا رہے ہیں۔ اس سے قبل وسیم اکرم اور وقار یونس ٹیم کو طویل عرصے تک فتوحات دلانے والے بالر زتھے انکے بعد سعید اجمل ایسے بالر تھے جنہوں نے تمام بوجھ اٹھایا ہوا تھا ۔ اب ٹیم میں میچ ونر بالر نہیں ہے ۔ٹیم میں نوجوان آئے ہیں لیکن انہیں وقت لگے گا ۔ انہوں نے کہا کہ سعید اجمل جتنے زیادہ میچز کھیلیں گے انہیں اعتماد ملے گا اورخواہش ہے کہ وہ جلد اسی موثر بالنگ کے ساتھ واپس آئیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم ٹیسٹ میں اچھی کارکردگی پیش کر رہی ہے تاہم بلے بازوں کو سری لنکن سپنر رنگنا ہیراتھ سے چوکنا رہنا ہوگا ۔