بجٹ بحث کی کارروائی براہ راست ٹی وی پر دکھا نے کا فیصلہ خوش آئند ہے،شاہ محمود قریشی

پیر 8 جون 2015 22:36

بجٹ بحث کی کارروائی براہ راست ٹی وی پر دکھا نے کا فیصلہ خوش آئند ہے،شاہ ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 جون۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شا ہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن نے مل کر فیصلہ کیا ہے کہ آج سے دونوں ایوانوں کی بجٹ بحث کی کارروائی براہ راست ٹی وی پر دکھائی جائے گی جو خوش آئند اقدام ہے ۔

(جاری ہے)

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں دونوں ایوانوں کی بجٹ کارروائی ٹی وی پر براہ راست دکھانے سے عوامی نمائندو ں کو اپنے حلقے کی نمائندگی کا بھرپور موقع ملے گا ۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ بحث براہ راست دکھانے سے حکومتی اور اپوزیشن کا موقف عوام کے سامنے آئے گا ۔

متعلقہ عنوان :