فیفا انڈر 20 مینز ورلڈ کپ کا پری کوارٹر فائنل مرحلہ کل سے شروع ہوگا

منگل 9 جون 2015 11:28

فیفا انڈر 20 مینز ورلڈ کپ کا پری کوارٹر فائنل مرحلہ کل سے شروع ہوگا

آگلینڈ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 جون۔2015ء)فیفا انڈر 20 مینز ورلڈ کپ کا پری کوارٹر فائنل مرحلہ کل بدھ سے شروع ہوگا۔ پری کوارٹر فائنل مرحلے میں چار میچوں کے فیصلے ہوں گے۔

(جاری ہے)

شیڈو ل کے مطابق بدھ کو پری کوارٹر فائنل راؤنڈ میں چار میچ کھیلے جائینگے اور اس سلسلے کے پہلے میچ میں گھانا اور مالی کی ٹیمیں ولنگٹن کے مقام پر پنجہ ازما ہونگی، دوسرے میچ میں سربیا اور ہنگری کی ٹیمیں ڈونیڈن کے مقام پر آمنے سامنے ہونگی، تیسرا میچ امریکہ اور کولمبیا کی ٹیموں کے درمیان ولنگٹن میں کھیلا جائیگا ‘ چوتھا اور آخری میچ یوکرین اور سینیگال کی ٹیموں کے درمیان آکلینڈ میں کھیلا جائیگا۔

میگا ایونٹ کا کوارٹر فائنل مرحلہ 14 جون سے شروع ہوگا، سیمی فائنلز 17 جون کو کھیلے جائینگے، میگا ایونٹ میں تیسری پوزیشن کیلئے میچ 20 جون کو کھیلا جائیگا۔ ورلڈ کپ کی دو فائنلسٹ ٹیموں کے درمیان فائنل معرکہ 20 جون کو آکلینڈ میں ہوگا۔