دورہ سری لنکا ، پاکستان تین روزہ ٹور میچ سے ٹور کا آغاز کریگا

منگل 9 جون 2015 11:28

دورہ سری لنکا ، پاکستان تین روزہ ٹور میچ سے ٹور کا آغاز کریگا

کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 جون۔2015ء) پاکستانی کرکٹ ٹیم اپنے دورے کا آغاز تین روزہ ٹور میچ سے کریگی ‘ میچ 11جون سے کولمبو کرکٹ گراؤنڈ پر شروع ہوگا۔گرین شرٹس میزبان ٹیم سے تین ٹیسٹ، پانچ ون ڈے اور دو ٹی 20 میچز کی سیریز کھیلے گی ‘ سری لنکا اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کی سیریزکا پہلا میچ 17جون سے گال میں شروع ہوگاجو صبح پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے نو بجے شروع ہوگادوسرا 25 جون سے کولمبو میں شروع ہوگا ‘ تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 3 جولائی سے پالے کیلی میں شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

پانچ ون ڈے میچز کی سیریز کا پہلا ون ڈے میچ 11جولائی کو دمبولا سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا، اس کے بعد چار ون ڈے کرکٹ میچ ڈے اینڈ نائٹ ہونگے، دوسرا میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا جو 15جولائی کو 2 بجے پالے کیلی سٹیڈیم میں شروع ہوگا، تیسرا میچ 19جولائی کو آر پریما داسا سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا، چوتھا میچ 22 جولائی کو آر پریما داسا سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا اور پانچواں اور آخری میچ 26 جولائی کو مہندا راجا پاکسے سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا دونوں ٹیموں کے مابین دو ٹی 20 میچز کی سیریز کا پہلا میچ 30 جولائی کو آر پریما داسا سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا اور دوسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ یکم اگست کو آر پریما داسا سٹیڈیم میں کھیلا جائیگاپاکستان کی 15 رکنی ٹیم میں مصباح الحق (کپتان)، اظہر علی (نائب کپتان )، محمد حفیظ ، احمد شہزاد ، شان مسعود، یونس خان، اسد شفیق ،حارث سہیل، وکٹ کیپر سرفراز احمد ، یاسر شاہ ، ذوالفقار بابر ، ویاب ریاض ، جنید خان ، عمران خان اور احسان عادل شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :