پہلا منور مغل میموریل ڈس ایبلڈ بیڈمنٹن ٹورنامنٹ 14 جون سے اسلام آباد میں شروع ہوگا

منگل 9 جون 2015 11:32

پہلا منور مغل میموریل ڈس ایبلڈ بیڈمنٹن ٹورنامنٹ 14 جون سے اسلام آباد ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 جون۔2015ء) پاکستان ڈس ایبلڈ سپورٹس ایسوسی ایشن(پی ڈی ایس اے) کے زیراہتمام پہلا منور مغل میموریل ڈس ایبلڈ بیڈمنٹن ٹورنامنٹ 14 جون سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے روڈھم ہال میں شروع ہوگا، پاکستان ڈس ایبلڈ سپورٹس ایسوسی ایشن کے چیئرمین شیخ عبدالوحید نے سیکرٹری ناصر چوہدری اور بیڈمنٹن کمیٹی کے چیئرمین بصیر داؤد کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ٹور نامنٹ میں اسلام آباد اور پنجاب بھر سے ٹاپ معذور کھلاڑی شرکت کریں گے اور بیرونی کھلاڑیوں کے تمام رہائشی، سفری اوریومیہ الاؤنس کے اخراجات ایسوسی ایشن خود برداست کرے گی،انہوں نے کہا کہ یہ ٹورنامنٹ اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے سابق صدر منور مغل مرحوم کی یاد میں منعقد کیا جا رہا ہے جن کا گذشتہ برس انتقال ہو گیا تھا جو کہ پی ڈی ایس اے کے سرپرست بھی تھے شہر سے ٹاپ دو، دو کھلاڑیوں کو مین راؤنڈ میں شامل کیا جائے گا اور یہ مقابلے 14 جون سے اسلام آباد میں کھیلے جائیں گے،انہوں نے کہا کہ روواں برس ستمبر میں ایسوسی ایشن کے زیراہتمام قومی ڈس ایبلڈ کرکٹ چیمپئن شپ منعقد کروائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :