اپنے کیریئر میں کئی اتار چڑھاوٴ دیکھے‘دیپیکا پڈوکون

منگل 9 جون 2015 12:01

اپنے کیریئر میں کئی اتار چڑھاوٴ دیکھے‘دیپیکا پڈوکون

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 جون۔2015ء) بالی ووڈ اداکارہ دیپکا پڈوکون جو رواں برس ریلیز ہونے والی فلم ”پیکو“ میں ایک بے لوث اور خدمت گزار بیٹی کے کردار میں نظر آئیں تھیں، نے کہا ہے کہ میں نے اپنے کیریئر میں بہت غلطیاں کی ہیں اور ان سے بہت کچھ سیکھا ہے۔دیپکا کا کہنا تھا کہ انہیں ایسی فلمیں کرنا اچھا لگتا ہے جن میں ان کا کردار چیلنجنگ ہو۔

یہ بات انھوں نے گزشتہ شب ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں منعقدہ تین روزہ 16ویں انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی ایوارڈ تقریب میں وویمن آف دی ایئر ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ فلم ”اوم شانتی اوم“ کی اداکارہ کا کہناتھا کہ فلمی خاندان سے تعلق نہ ہونے کی وجہ سے نہ تو مجھے اداکاری کی سوجھ بوجھ تھی اور نہ ہی ڈائیلاگ کی ادائیگی کا کوئی علم تھا۔

(جاری ہے)

اسی وجہ سے اپنے کیریئر میں کئی اتار چڑھاوٴ دیکھے۔ ”اوم شانتی اوم“ میری پہلی فلم تھی جس میں مجھے دہرا کردار کرنا تھا جن میں سے ایک کلاسیکل اور دوسرا جدید خیالات پر مبنی تھا۔ دونوں طرح کے رویوں کو بہتر طور پر سینما اسکرین پر پیش کرنے کی کوشش بھی کی جس دوران بہت سی غلطیاں بھی ہوئیں جو اب تک فلموں میں کررہی ہوں مگر مجھے ان پر فخر ہے کیونکہ یہی غلطیاں مجھے کچھ نیا سیکھنے کا موقع فراہم کرتی ہیں۔