پی سی بی نے قومی کرکٹر ز کو چھ ماہ کا سنٹرل کنٹریکٹ دینے کا فیصلہ کر لیا

منگل 9 جون 2015 12:35

پی سی بی نے قومی کرکٹر ز کو چھ ماہ کا سنٹرل کنٹریکٹ دینے کا فیصلہ کر ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار9جون۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹر ز کو چھ ماہ کا سنٹرل کنٹریکٹ دینے کا فیصلہ کر لیاہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کر کٹ بورڈنے کھلاڑیوں سے مشاورت کے بعد انہیں یکم جولائی سے 31دسمبر 2015ء تک چھ ماہ کے لیے سنٹرل کنٹریکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کے ساتھ کھلاڑیوں کے معاوضوں میں بھی اضافہ کیا جائے گا، قومی ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹونٹی کپتانوں کے ساتھ ساتھ بیشتر کھلاڑیوں نے بھی اس سنٹرل کنٹریکٹ پر بھی دستخط کر دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ابھی ان کھلاڑیوں کے نام سامنے نہیں آسکے ہیں جن کے نام اپریل سے جون تک کے سنٹرل کنٹریکٹ میں شامل تھے۔

متعلقہ عنوان :