احساسات سے بھرپوردنیا کی پہلی مصنوعی ٹانگ ایجاد کرلی گئی

منگل 9 جون 2015 12:52

احساسات سے بھرپوردنیا کی پہلی مصنوعی ٹانگ ایجاد کرلی گئی

ویانا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 جون۔2015ء ) سائنسدانوں نے مصنوعی ٹانگ ایجاد کی ہے جو پہننے والے کو اصلی عضو کی طرح احساس دلاتی ہے اورٹانگ ضائع ہونے کے بعد وقفے وقفے سے ہونے والے درد سے بھی نجات دلاتی ہے۔

(جاری ہے)

آسٹریا میں یونیورسٹی آف لنزکے پروفیسرہیوبرٹ ایگرنے اس کے لیے دو طویل مراحل وضع کیے ہیں پہلے مرحلے میں وہ کٹی ہوئی ٹانگ کے سرے پرموجود باقی ماندہ رگوں اوراعصاب کا آپریشن کرکے اسے ران کی جلد کے قریب پیوست کردیتے ہیں اوراس کے بعد ایک ہلکی پھلکی مصنوعی ٹانگ کے اندرونی تلے پرچھ سینسر نصب کئے جاتے ہیں جس سے آنے والے باریک تاراحساس کو کٹی ہوئی ٹانگ کے سرے تک منتقل کرتے رہتے ہیں۔

اس ٹانگ کوپہننے والے ایک معذور شخص نے بتایا کہ استعمال ک بعد یوں لگا کہ انہیں اصلی ٹانگ لگادی گئی ہے اور پیرزمین کو محسوس کرنے لگتا ہے54 سالہ ایک شخص کو جب یہ مصنوعی ٹانگ پہنائی گء تو وہ گھاس، چھوٹے پتھروں اور ریت کو محسوس کرنے لگے۔