پاکستانی کرکٹ ٹیم سری لنکا پہنچ گئی، ٹیسٹ سیریز 17 جون سے شروع ہوگی

منگل 9 جون 2015 13:12

پاکستانی کرکٹ ٹیم سری لنکا پہنچ گئی، ٹیسٹ سیریز 17 جون سے شروع ہوگی

کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 جون۔2015ء) کپتان مصباح الحق کی قیادت میں پاکستان کرکٹ ٹیم سری لنکاپہنچ گئی ہے،قومی ٹیم کل بدھ کو پریکٹس کر ے گی ،اور پرسوں سری لنکا اے کیخلاف تین روزہ پریکٹس میچ کھیلے گی ۔ جبکہ17 جون سے دونوں ملکوں کے درمیان تین ٹیسٹ کی سیریز کا آغاز ہوگا۔قومی ٹیم دورے میں تین ٹیسٹ کے علاوہ پانچ ون ڈے اوردوٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلے گی محدود اوورزکے میچوں کیلیے ٹیم کااعلان بعدمیں کیاجائیگا۔

سیریزکاپہلا ٹیسٹ سترہ جون کو گال میں شروع ہوگا،مصباح الحق کی قیادت میں مہمان ٹیم آئی لینڈزمیں کھیلے گئے 10 میچز میں دوبار ہی سرخرو ہوئی۔ اس بار ریکارڈ بہتر کرنے کے لیے تینوں شعبوں میں غیر معمولی کارکردگی پیش کرنا ہوگی، پندرہ رکنی ٹیسٹ ٹیم کا حصہ بننے والے دوسرے پلیئرز میں نائب کپتان اظہر علی، محمد حفیظ ، احمد شہزاد، شان مسعود، یونس خان، اسد شفیق، حارث سہیل، وکٹ کیپر سرفراز احمد، یاسر شاہ، ذوالفقار بابر، وہاب ریاض، جنید خان، عمران خان اور احسان عادل شامل ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستانی ٹیم نے آخری بار سری لنکا کی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز دوہزارچھ میں انضمام الحق کی قیادت میں جیتی تھی۔ اس کے بعد سے دونوں ٹیموں کے درمیان چھ ٹیسٹ سیریز کھیلی جاچکی ہیں جن میں سے سری لنکا نے اپنے ملک میں تینوں ٹیسٹ سیریز جیتی ہیں پاکستان نے دوہزارگیارہ میں متحدہ عرب امارات میں کھیلی گئی ٹیسٹ سیریز جیتی جبکہ دو ٹیسٹ سیریز برابر رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :