اسلام آباد : الیکشن کمیشن میں خیبر پختونخواہ بلدیاتی انتخابات میں بے ضابطگی کیس کی سماعت، الیکشن کمیشن کا اظہار برہمی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 9 جون 2015 13:47

اسلام آباد : الیکشن کمیشن میں خیبر پختونخواہ بلدیاتی انتخابات میں بے ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 09 جون 2015 ء) : الیکشن کمیشن میں خیبر پختونخواہ بلدیاتی انتخابات میں بے ضابطگیوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، سماعت چیف الیکشن کمشنر سر دار رضا خان نے کی، سردار رضا نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دوبارہ الیکشن کروانا کوئی گڈے گڈی کا کھیل نہیں ہے، بلدیاتی انتخابات میں کے پی کے پولیس کی جانب سے کوئی اقدام نہیں اٹھایا گیا اور نہ ہی انتخابات کے دوران صوبے میں امن و امان کی صورتحال کو کنٹرول کیا گیا ان کا کہنا تھا کہ ری الیکشن کا فیصلہ ہم نے کرنا ہے، ری الیکشن کا کا کہنے والوں کا علاج کریں گے، اور ویسے بھی ری الیکشن کے بعد بھی کوئی تیر نہیں مار لے گا، الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ کے پی کے پولیس ویسے تو مثالی ہے لیکن جب کے پی کے الیکشن کی بات آئی تو پولیس نے اپنی آنکھیں بند کر لیں.

فیصلہ ہم نے کرنا ہے اور ہم کسی سے نہیں ڈرتے کیونکہ نوکری خدا کے ہاتھ میں ہے کسی خٹک، بنگش یا سید کے ہاتھ میں نہیں.