آنکھ کی انجری سے دماغی، جسمانی طور پر پیدا ہوا ڈر ریٹائرمنٹ کے اعلان کا موجب بنا:کریگ کیزویٹر

منگل 9 جون 2015 14:07

آنکھ کی انجری سے دماغی، جسمانی طور پر پیدا ہوا ڈر ریٹائرمنٹ کے اعلان ..

ٹانٹم(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار9جون۔2015ء) سابق برطانوی کرکٹر کریگ کیزویٹر کا کہنا ہے کہ آنکھ کی انجری کے باعث دماغی اور جسمانی طور پر پیدا ہونیوالا ڈراور خوف ان کے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنیکا موجب بنا۔

(جاری ہے)

برطانوی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیزویٹر کاکہنا تھا کہ انہوں نے کچھ دن پہلے ایک ٹی ٹونٹی کیمپ میں شرکت کی اور بلے باز ی کے دوران انہوں نے محسوس کیا کہ ان کی آنکھ اب حادثے سے پہلی جیسی کاکردگی کا مظاہرہ نہیں کر رہی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ جب آپ جسمانی طور پر فٹ نہ ہوں تو اس سے آپ کی ذہنی صلاحیتیں متاثر ہوتی ہیں اور پھر آ پ اپنی صلاحیتوں اور خود پر شک کرنے لگتے ہیں،اس انجری کے بعد وہ کبھی بھی 100فیصد فٹ نہیں ہوسکے اور ایسی صورتحال میں وہ اپنی ٹیم پر مزید بوجھ نہیں بننا چاہتے تھے جس کی وجہ سے انہوں نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا،یہ ایک مشکل لیکن ان کے اور ٹیم کے بہترین مفاد میں کیا گیا فیصلہ تھا۔