اسٹیج کوخواہ مخواہ بدنام کیا گیا ہے۔لوگ فیملیزکیساتھ اسٹج ڈراموں کو دیکھنے آتے ہیں‘طارق ٹیڈی

منگل 9 جون 2015 14:31

اسٹیج کوخواہ مخواہ بدنام کیا گیا ہے۔لوگ فیملیزکیساتھ اسٹج ڈراموں کو ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 جون۔2015ء)معروف اسٹیج اداکارطارق ٹیڈی نے کہا ہے کہ فلموں کی نسبت اسٹیج کا معیار بہترہے۔فلموں میں اتنا کچھ دکھانے کے باوجود لوگ سینما ہالز کا رخ نہیں کررہے۔جبکہ دوسری طرف بھارت کے سپرسٹارفنکاروں کی فلمیں بھی بری طرح فلاپ ہوچکی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسٹیج کوخواہ مخواہ بدنام کیا گیا ہے۔اسٹیج پرتوفلموں کے مقابلے میں کچھ بھی نہیں ہوتا۔

(جاری ہے)

اداکارطارق ٹیڈی نے ،،اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 جون۔2015ء ،،سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ لوگ مہنگے داموں ٹکٹ خریدتے ہیں۔اور فیملیزکیساتھ اسٹج ڈراموں کا رخ کررہے ہیں۔اور اسٹیج ہالزمیں کافی رونق ہوتی ہے۔جبکہ سینما ہالز میں لوگ نہ ہونے کے برابر ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ معیاری فلمیں نہ پیش کرنے کی وجہ سے لوگوں کا رجحان فلموں سے ہٹ گیا ہے۔اور اس کی جگہ عوام اسٹیج ڈراموں کو اچھی تفریح سمجھ کریہاں ہروقت گزارنا اور انجوائے کرنے میں خوشی محسوس کرتے ہیں۔