امریکا میں مقیم پاکستانیوں کی تنظیمیں میانمار میں روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کے خلاف ہفتہ کو ٹائمز سکوائر میں احتجاجی مظاہرہ کریں گی

منگل 9 جون 2015 15:53

امریکا میں مقیم پاکستانیوں کی تنظیمیں میانمار میں روہنگیا مسلمانوں ..

نیویارک ۔ 09 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 جون۔2015ء) امریکا میں مقیم پاکستانیوں کی تنظیمیں ہفتہ کو ٹائمز سکوائر میں احتجاجی مظاہرہ کریں گی۔ پاکستان۔ امریکہ فریڈم فورم( پی یو ایف ایف) برونکسن کمیونٹی کونسل اور امریکن کونسل آف مینارٹی میانمار میں روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کے خلاف ہفتہ کو ٹائمز اسکوائر میں احتجاج کریں گی۔ اعلان کے مطابق میانمار کے روہنگیا مسلمان کو مظالم سے محفوظ رکھنے اور ملائیشیا میں پناہ کیلئے بحیرہ بنگال اور انڈمان کے سمندروں کو عبور کرنے کیلئے زندگیوں کو خطرہ میں ڈالے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

منگل کو جاری کردہ بیان میں پاکستان فریڈم فورم کے سیکرٹری جنرل کامریڈ شاہد نے کہا کہ ہم روہنگیا کے حقوق کیلئے ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے تمام مسلمانوں سے ر یلی میں شرکت کی اپیل کی۔ انہوں نے میانمار اور دنیا کے رہنماؤں سے مطالبہ کیا کہ میانمار میں روہنگیا میں مسلمانوں کے خلاف غیر انسانی سلوک اور ان کا قتل عام بند کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ روہنگیا مسلمانوں کو وہی حقوق دیئے جائیں جو ہم سب کو حاصل ہیں۔ انہوں نے انسانی حقوق کے نام نہاد اداروں کی جانب سے روہنگیا مسلمانوں پر مظالم پر خاموشی پر افسوس کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :