گلگت بلتستان بھارت کا حصہ ہے ، بھارتی وزیر مملکت برائے داخلہ

منگل 9 جون 2015 16:12

گلگت بلتستان بھارت کا حصہ ہے ، بھارتی وزیر مملکت برائے داخلہ

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 جون۔2015ء) گلگت بلتستان کو ایک بار پھر بھارت کا حصہ قرار دیتے ہوئے بھارتی وزیر مملکت برائے داخلہ جتندر سنگھ نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے بارے میں مرکزی حکومت کی پوزیشن پہلے ہی واضح تھی اور اس ضمن میں سمجھوتا کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے جتندر سنگھ نے دعویٰ کیا کہ پاکستان کے آئین میں گلگت بلتستان کو الگ خطہ قرار دیا گیا ہے جس سے اس بات کی عکاسی ہوتی ہے کہ گلگت بلتستان بھارت کا تھا اور اس کو حاصل کرنے کے لئے مرکزی حکومت بین الاقوامی برادری پر دباؤ ڈالے گی۔

اور جب تک یہ خطہ حاصل نہ کیا گیا جدوجہد جاری رکھی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر بھی بھارت کا تھا اور آئندہ بھی رہے گا۔ جبکہ سرحد پار کشمیر پر پاکستان نے غیر قانونی قبضہ جما رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کیساتھ تعلقات بہتر کرنے کیلئے تیار ہے تاہم اس کو ہماری کمزوری سے تعبیر نہ کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :