کراچی : ’بول‘ کو بند کرنے کی سازش، ۔ وزیر اعظم پاکستان کے ملوث ہونے کا انکشاف

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 9 جون 2015 16:24

کراچی : ’بول‘ کو بند کرنے کی سازش، ۔ وزیر اعظم پاکستان  کے ملوث ہونے ..

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 09 جون 2015 ء) : ”بول“ پر مبشر لقمان کے پہلے پروگرام ”میری جنگ مبشر لقمان کے ساتھ“ میں ایک سینئیر صحافی نے حیرت انگیز اکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ ”بول“ کو بند کرنے میں وزیر اعظم نواز شریف کا بھی ہاتھ ہے جبکہ اس کام میں جیو اور جنگ بھی نواز شریف کے ہمراہ موجود ہیں.

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم نے جیو کے ساتھ بات چیت کر کے معاملہ طے کیا کہ جیو عمران خان کی مخالفت کرے گا جبکہ حکومت ”بول“ کو روکے گی.

مزید بتاتے ہوئے سینئیر صحافی کا کہنا تھا کہ امیرکی صحافی ڈیکلن واش کی رپورٹ بھی اسی سکپٹ کا ایک حصہ تھی جس سے متعلق حکومت کو سب کچھ پہلے ہی سے معلوم تھا، مبشر لقمان نے اپنے پروگرام میں کہا کہ ہم مسئل بتائیں گے لیکن ساتھ ان کا حل بھی بتائیں گے اور یہی بات ”بول“ کو باقی تمام دوسرے چینلز سے منفرد ثابت کرے گی.

متعلقہ عنوان :