بھارت میں شہریوں کو ٹائلٹ کے استعمال کی طرف مائل کرنے کیلئے ادائیگی کی جائے گی

منگل 9 جون 2015 16:56

بھارت میں شہریوں کو ٹائلٹ کے استعمال کی طرف مائل کرنے کیلئے ادائیگی ..

احمد آباد ۔ 09 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 جون۔2015ء) بھارتی شہر احمد آباد میں شہریوں کو سرکاری ٹائلٹ کے استعمال کی طرف راغب کرنے کیلئے باقاعدہ ادائیگی کی جائے گی۔ منگل کو بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق بھارتی شہر احمد آباد میں میونسپل کارپوریشن عوام کیلئے بنائے گئے ٹائلٹ استعمال کرنے والے شہری کو ہر بار ایک روپیہ کے حساب سے ادائیگی کرے گی۔

(جاری ہے)

اس اقدام کا مقصد شہریوں کے جگہ جگہ دیواروں کے ساتھ یا عوامی مقامات پر گندگی پھیلانے سے روکنا ہے۔ احمد آباد کی میونسپل کونسل کے ہیلتھ آفیسر بھویک جوشی کا کہنا ہے کہ شہری 300 ٹائلٹ موجود ہونے کے باوجود ٹائلٹ استعمال نہیں کرتے۔ شہریوں کو ٹائلٹ کے استعمال کی طرف راغب کرنے کیلئے اب انہیں ٹائلٹ کے ہر بار استعمال پر ایک روپیہ ادا کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ بھارتی ریاست گجرات کے اس شہر میں زیادہ تر بھارتی ٹائلٹ کے استعمال کو صحت کیلئے اچھا نہیں سمجھتے اور زیادہ تر کھلے مقامات پر رفع حاجب اور پیشاب وغیرہ کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :