ملک کی خدمت کرنی ہے تو نوجوان کرکٹرز کی کوچنگ کریں ، وسیم اکرم

یہاں کوئی جونیئر کا کوچ بننے کو تیار نہیں ،ہر ایک کی خواہش ہے پاکستانی ٹیم کا کوچ بن جائے دنیا میں اب کرکٹ بدل گئی ہے، نئے خیالات نئے رجحانات سامنے آرہے ہیں، ہمیں یہ نئے خیالات اپنے نوجوان کرکٹرز کو بتانے ہوں گے،پاکستانی کرکٹ کی خدمت کے لیے تیار ہیں لیکن ضروری نہیں کہ وہ صرف کوچ بن کر ہی یہ خدمت کرسکیں، والد کے نام سے منسوب فاوٴنڈیشن کی افتتاحی تقریب کے موقع پر گفتگو

منگل 9 جون 2015 18:58

ملک کی خدمت کرنی ہے تو نوجوان کرکٹرز کی کوچنگ کریں ، وسیم اکرم

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 جون۔2015ء) وسیم اکرم نے کہا کہ اگر آپ نے ملک کی خدمت کرنی ہے تو اس کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ آپ نوجوان کرکٹرز کی کوچنگ کریں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کوئی بھی بڑا کرکٹر انڈر19 یا اے ٹیم کا کوچ بننے کے لیے تیار نہیں اور ہر کوئی چاہتا ہے کہ اسے پاکستانی ٹیم کا کوچ بنادیا جائے۔

وسیم اکرم نے اپنے والد کے نام سے منسوب فاوٴنڈیشن کی افتتاحی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں راہول ڈراوڈ نے انڈر19 ٹیم کی کوچنگ سنبھالی ہے۔ آسٹریلیا میں ایلن بورڈر اور گریگ چیپل جیسے عظیم کرکٹرز نے انڈر 19 ٹیموں کی کوچنگ کی ہے لیکن ہمارے یہاں ہر کوئی صرف اور صرف پاکستانی ٹیم کا کوچ بننا چاہتا ہے۔

(جاری ہے)

وسیم اکرم نے کہا کہ اگر آپ نے ملک کی خدمت کرنی ہے تو اس کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ آپ نوجوان کرکٹرز کی کوچنگ کریں۔

سابق فاسٹ بولر کے مطابق پاکستانی ٹیم جس مقام پر ہے اسے کوچنگ کی نہیں بلکہ معاملات آرگنائز کرنے کی ضرورت ہے۔وہ یا کوئی بھی اس مرحلے پر مصباح الحق کو یہ نہیں بتاسکتا کہ انھوں نے کیسے بیٹنگ کرنی ہے کیونکہ وہ ایک تجربہ کار بیٹسمین ہیں۔کوچنگ کی اصل ضرورت 16 سے19 سال کی عمر کے کرکٹرز کو ہے۔وسیم اکرم نے کہا کہ دنیا میں اب کرکٹ بدل گئی ہے، نئے خیالات نئے رجحانات سامنے آرہے ہیں اور ہمیں یہ نئے خیالات اپنے نوجوان کرکٹرز کو بتانے ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ وہ پاکستانی کرکٹ کی خدمت کے لیے تیار ہیں لیکن ضروری نہیں کہ وہ صرف کوچ بن کر ہی یہ خدمت کرسکیں۔ `

متعلقہ عنوان :