بھارتی ٹیم ورلڈ ہاکی لیگ سیمی فائنلز میں شرکت کیلئے بیلجیئم پہنچ گئی

منگل 9 جون 2015 20:32

بھارتی ٹیم ورلڈ ہاکی لیگ سیمی فائنلز میں شرکت کیلئے بیلجیئم پہنچ گئی

برسلز ۔ 09 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 جون۔2015ء) بھارتی ٹیم رواں ماہ شیڈول ورلڈ ہاکی لیگ سیمی فائنلز میں شرکت کیلئے بیلجیئم پہنچ گئی۔ ایونٹ 20 جون سے 5 جولائی تک کھیلا جائے گا جس میں دنیائے ہاکی کی دس بہترین ٹیمیں ایکشن میں دکھائی دیں گی۔

(جاری ہے)

ایونٹ کی ٹاپ فور ٹیمیں رواں برس نومبر دسمبر میں بھارت میں شیڈول ورلڈ ہاکی لیگ فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیں گی جبکہ اس کے علاوہ ٹاپ تھری ٹیمیں آئندہ سال ریو اولمپکس گیمز میں جگہ بنا لیں گی۔ بھارت کو ورلڈ ہاکی لیگ سیمی فائنلز میں گروپ اے میں آسٹریلیا، فرانس، پاکستان اور پولینڈ کے ساتھ رکھا گیا ہے اور وہ 20 مئی کو فرانس کے خلاف میچ سے مہم کا آغاز کرے گی۔

متعلقہ عنوان :