پی سی بی کی طرف سے کھلاڑیوں کونیاسینٹرل کنٹریکٹ یکم جولائی سے دئیے جانے کا امکان

کنٹریکٹ میں دس فیصد اضافہ کردیا گیا ،کپتانوں سمیت سینئر کرکٹرز نے مذاکر ات کے بعد سنٹرل کنٹریکٹ کو حتمی شکل دیکر دستخط کردئیے

منگل 9 جون 2015 21:30

پی سی بی کی طرف سے کھلاڑیوں کونیاسینٹرل کنٹریکٹ یکم جولائی سے دئیے ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 جون۔2015ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے 31قومی کرکٹرز کو یکم جولائی سے سینٹرل کنٹریکٹ د ئیے جانے کا امکان ہے ،تینوں کپتانوں سمیت سینئر کرکٹرز نے کنٹر یکٹ پردستخط کردیئے۔ذرائع کے مطابق کنٹریکٹ میں دس فیصد اضافہ کردیا گیا ہے،کپتانوں سمیت سینئر کرکٹرز نے مذاکر ات کے بعد سنٹرل کنٹریکٹ کو حتمی شکل دیکر اس پر دستخط کردئیے ہیں جبکہ دورہ سری لنکا پر جانیوالے کرکٹرز وہیں یا پھر واپسی پر دستخط کریں گے۔

(جاری ہے)

31کھلاڑیوں کو کارکردگی کی بنیاد کنٹریکٹ دینے پر اتفاق کیا گیا ہے جنہیں اے بی سی اورڈی کیٹگریزمیں رکھا گیا ہے۔اے میں تینوں کپتانوں سمیت سینئر کھلاڑی شامل ہونگے جبکہ باقی کرکٹرز کو مختلف کیٹگریز دی جائیں گی اور ڈی کیٹگری میں ایمرجنگ پلئیرز شامل ہونگے۔ذرائع کے مطابق کنٹریکٹ میں فٹنس بھی مشروط ہے ۔یاد رہے کہ گزشتہ سال کے اختتام پر پی سی بی نے ورلڈ کپ کے بعد کچھ کھلاڑیوں کی ریٹائرمنٹ کے باعث تین ماہ کا سینٹرل کنٹریکٹ دیا تھا۔ مارچ 2015ء تک کے سینٹرل کنٹریکٹ کے بعد اپریل،مئی اور جون کا سینٹرل کنٹریکٹ دینا بھی ابھی باقی ہے۔

متعلقہ عنوان :