تھرلر سے بھرپور فلم ”کوپ کار“7اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

بدھ 10 جون 2015 12:10

تھرلر سے بھرپور فلم ”کوپ کار“7اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) تھرلر سے بھرپور امریکن فلم ’کوپ کار‘ کا پہلا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ۔ جان واٹز کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی 10سال کی عمر کے 2بچوں کے گرد گھومتی ہے، جو ویرانے میں کھڑی ایک پولیس کار کو لاوارث سمجھ کر ایڈونچر کے لیے نکل پڑتے ہیں، لیکن کچھ ہی دیر بعد ایک مصیبت میں گرفتار ہوجاتے ہیں۔

(جاری ہے)

فلم میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے فنکاروں میں کیون بیکون اور شیا وگھم کے علاوہ کیمرین مینہیم، جیمز فریڈسن اور ہیز ویل فورڈ شامل ہیں۔ سیم بسبی اور اینڈریو کورٹچیک کی مشترکہ پروڈیوس کردہ یہ فلم اوڈیکس فلمز کے بینر تلے 7اگست کو سینما ء گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :