اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ کیلئے قومی ہاکی ٹیم کے چناؤ کے سلسلہ میں دو روزہ ٹرائلز کل ہونگے

بدھ 10 جون 2015 12:16

اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ کیلئے قومی ہاکی ٹیم کے چناؤ کے سلسلہ میں دو ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ کیلئے قومی ہاکی ٹیم کے چناؤ کے سلسلہ میں دو روزہ ٹرائلز کل جمعرات کو نصیر بندہ ہاکی سٹیڈیم اسلام آباد میں ہونگے۔

(جاری ہے)

پاکستان ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ شہناز شیخ نے بتایا کہ تربیتی کیمپ میں 28 کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں اور 18 رکنی قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان 12 جون کو کیا جائے گا۔ سلیکشن کمیٹی میں چیئرمین صلاح الدین جبکہ ممبران میں چوہدری ارشد، ایاز محمود ، خالد بشیر اور مصدق حسین شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم 15 جون کو بیلجیئم رووانہ ہوگی۔

متعلقہ عنوان :