شوبز میں آنے سے قبل میں اسلام آباد میں ٹائر پنکچر کاکام کرتاتھا ‘ اداکار افتخار ٹھاکر

بدھ 10 جون 2015 12:30

شوبز میں آنے سے قبل میں اسلام آباد میں ٹائر پنکچر کاکام کرتاتھا ‘ اداکار ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء ) فلم ، ٹی وی اور تھیٹر کے سینئر اداکار افتخار ٹھاکر نے کہا ہے کہ شوبز میں آنے سے قبل میں اسلام آباد میں ٹائر پنکچر کاکام کرتاتھا ،میں نے زندگی میں تصور بھی نہیں کیا تھا کہ میں کبھی فن اور ثقافت سے وابستہ ہوجاؤں گا اور پھر خوش قسمتی کی ٹھنڈی ہواؤں نے مجھے شوبز کی دنیا میں متعارف کروادیا ،1993ء میں پہلی مرتبہ روالپنڈی کے لیاقت ہال میں ایک تقریب کی کمپےئرنگ کی اورپھر وہی سے ہی میری شوبز زندگی کا آغاز ہوگیا ۔

ایک انٹرویو میں ا نہوں نے کہا کہ گلوکارہ عابدہ پروین آپی سے میری تین دفعہ ملاقات ہوئی ،ایک مرتبہ تب جب میں اسلام آباد میں ٹائروں کو پنکچر لگانے کا کام کرتا تھا ،گلوکارہ عابدہ پروین میری دکان پر اپنی گاڑ ی کو پنکچر لگوانے کیلئے آئی تو میں نے ان کو پہچان لیا ان کی گاڑی کے ٹائر کوپنکچر لگادیا تو انہوں نے مجھ سے معاوضہ پوچھا تو میں نے کہاکہ 50روپے جس پر انہوں نے مجھے 70روپے دئیے اوروہاں سے چلی گئیں اور کچھ دورجانے کے بعد پھرو اپس میر ے پاس آئیں تو میرا نام پوچھا تو میں نے بتایا کہ میرا نام افتخا ر ٹھاکر ہے جس پر انہوں نے کہاکہ تم ایک دن بڑے فنکار بنوں گے اور یہ کہنے کے بعد وہ چلی گئیں ،پھر دوسری ملاقات روالپنڈی کے لیاقت ہال میں ہوئی جہاں ایک شو کی کمپےئرنگ کرنا تھی جس پرانہوں نے مجھ سے پوچھا کہ ہم آگے پروگرام کر چکے ہیں تو میں نے جواب دیا کہ نہیں یہ میرا پہلا پروگرام ہے اورپھر راوں ہفتے میری ان سے تیسری ملاقات 22برس کے بعد ہوئی تو انہوں نے مجھے دیکھتے ہی کہا کہ آخر تم اپنی منزل پر پہنچ ہی گئے ۔

(جاری ہے)

افتخار ٹھاکر نے کہاکہ میں آج جس مقام پرہوں اس میں میری محنت کے ساتھ آپی عابدہ پروین کی دعائیں بھی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :