الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ضابطہ اخلاق کو بلاتفریق نافذ کیا جائے،حسن عسکری

بدھ 10 جون 2015 13:40

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے المہران ریسرچ وڈیولپمنٹ فاؤنڈیشن کے زیراہتمام ایک پروگرام پریس کلب سانگھڑ میں ہوا جس میں عوامی ورکرز پارٹی کے صوبائی رہنما حسن عسکری‘ طالب حسین آرائیں‘ عظیم رونجھو‘ شیر محمد سولنگی‘ جبار جونیجو ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ضابطہ اخلاق کو بلاتفریق نافذ کیا جائے عوامی مسائل بلدیاتی نظام کے تحت ہی حل ہوتے ہیں۔