پیپلز پارٹی شہیدوں کی پارٹی ہے‘ لوگ فنکشنل لیگ سے بدظن ہوکر پیپلز پارٹی میں جوق درجوق شامل ہورہے ہیں، روشن جونیجو

بدھ 10 جون 2015 13:42

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) پیپلز پارٹی قربانی دینے والے شہیدوں کی پارٹی ہے‘ لوگ فنکشنل مسلم لیگ سے بدظن ہوکر پیپلز پارٹی میں جوق درجوق شامل ہورہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی سانگھڑ کے رہنما ایم این اے روشن جونیجو کے فرزند ضلع سانگھڑ کے اہم رہنما علاؤالدین جونیجو‘ وزیراعلیٰ سندھ کے سابق مشیر چوہدری عابد فاروق‘ سید عابد علی شاہ بخاری‘ رانا شوکت ودیگر نے سانگھڑ کے نواحی علاقہ چک نمبر 3 پٹھان میں یوسی کھڈواری کی اہم سیاسی سماجی شخصیت سید عابد علی شاہ بخاری کی اپنے سینکڑوں ساتھیوں کے ہمراہ پیپلز پارٹی میں شمولیت کے موقع پر ایک جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہونے والے بلدیاتی الیکسن میں پیپلز پارٹی بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔ اس موقع پر فنکشنل مسلم لیگ چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والے سید عابد علی شاہ بخاری‘ بخاری برادران وسینکڑوں ساتھیوں نے پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔

متعلقہ عنوان :