سانگھڑ ، لٹکو شاخ سے نامعلوم شخص کی تشدد زدہ لاش برآمد

بدھ 10 جون 2015 13:42

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) سانگھڑ کے قریبی علاقے لٹکو شاخ سے ایک نامعلوم شخص کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی جس کو پولیس نے تحویل میں لے کر سول اسپتال سانگھڑ پہنچایا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سانگھڑ کے نزدیک لٹکو شاخ سے ایک نامعلوم شخص کی تشدد زدہ لاش پولیس نے برآمد کرکے سول اسپتال سانگھڑ پہنچایا۔ سانگھڑ پولیس کے مطابق مذکورہ نامعلوم شخص کی لاش کا کوئی وارث سامنے نہ آنے پر لاش کو لاوارث قرار دے کر ایدھی سینٹر سانگھڑ کے حوالے کیا گیا جبکہ اس حوالے سے سانگھر پولیس تفتیش کررہی ہے۔