افغانستان ، سیکورٹی فورسز کے آپریشن اور ڈرون حملوں میں 56 طالبان جنگجو ہلاک ، 36 زخمی،طالبان کا فرضی گورنر گرفتار

بدھ 10 جون 2015 16:06

کابل(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) افغانستان میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن اور ڈرون حملوں #میں 56 طالبان جنگجو ہلاک اور 36 زخمی ہوگئے ، طالبان کے حملو ں میں 8 افغان فوجی بھی مارے گئے ادھر بگرام ائیرفیلڈ پر راکٹ حملے میں امریکی شہری ہلاک ہوگیا،مشرقی صوبہ کنٹر میں4 کمانڈروں سمیت 41 طالبان جنگجو ہتھیار ڈال کر امن عمل میں شامل ہوگئے۔

بدھ کو افغان میڈیا کے مطابق وزارت کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں افغان فورسز نے ملک کے مختلف حصوں میں ملٹری آپریشنز کیے جن میں بارودی سرنگوں کے دھماکوں اور دیگر واقعات میں 8 افغان فوجی اپنی جانون سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ملک کے 15 صوبوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیے گئے آپریشن میں 46 جنگجو ہلاک اور 36 زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

آپریشن صوبہ کنٹر،کپیسا،خوست،غزنی،پکتیا،قندھار،زابل،ارزگان،بدخشان،سرائے پل،بلغ،قندوز،ہلمنداور فریاب میں کیے گئے ۔آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز نے کئی بارودی سرنگیں ناکارہ بنادیں جبکہ بھاری مقدار میں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد قبضے میں لے لیا۔ادھر صوبہ ننگرہار میں ڈرون حملون میں 10 شدت پسند مارے گئے ۔فضائی حملے ضلع لال پور میں کیے گئے ۔صوبائی پولیس کے ترجمان حضرت حسین مشرقی وال نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حملہ سمسو کے علاقے میں کیا گیا جس میں 7 شدت پسند مارے گئے ۔انکا کہنا تھاکہ ایک دوسرے حملے میں ایک سراچاگاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس میں 3شدت پسند سوار تھے ۔حملے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی جس کے نتیجے میں تینوں شدت پسند مارے گئے ۔