گلگت، بلتستان انتخابات میں (ن) لیگ کی نمایاں کامیابی حکومتی پالیسیوں پرعوام کے اعتماد کااظہار ہے ، رانا عبدالرحمن خان
بدھ 10 جون 2015 16:34
خانیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء)مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ پنجاب کے فنانس سیکرٹری وضلعی صدر راناعبدالرحمن خاں نے کہاکہ گلگت، بلتستان انتخابات میں مسلم لیگ (ن ) کی نمایاں کامیابی حکومت کی پالیسیوں پرعوام کے اعتماد کااظہار ہے ۔انہوں نے کہاکہ صوبہ کے پی کے بلدیاتی انتخابات میں عوام نے تعمیر وترقی میں رکاوٹیں ڈالنے اور احتجاج کی سیاست کرنے والوں کومسترد کردیاہے۔
وزیراعظم میاں نوازشریف کی سیاسی بصیرت ،بردباری ، تحمل کا نتیجہ ہے کہ ملک وقوم تعمیروترقی ،خوشحالی کی راہ پر گامزن ہیں۔انہوں نے کہاکہ پنجاب میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں بھی مسلم لیگ (ن) کلین سویپ کرے گی ۔انہوں نے کہاکہ ملک کے مختلف حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے نتائج پوری قوم کے سا منے ہیں ۔(جاری ہے)
پاکستان تحریک انصاف کاگراف کم ہوا ہے عوام کا رکردگی دیکھتے ہیں موجودہ حکومت کی کارکردگی عوام کے سامنے ہے ۔
وزیراعظم میاں نوازشریف نے ملک وقوم کوبحرانوں سے نکال کر خوشحالی کی راہ پر گامزن کردیاہے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پرقومی اتفاق رائے پیدا کرکے آنے والی نسلوں کے مستقبل کو محفوظ اورروشن بنادیاہے دہشتگردی کاخاتمہ کرکے قیام امن کویقینی بنایا جس کے نتیجہ میں سرما یہ کاری کاعمل تیز ہوا ۔انہوں نے کارکنوں پر زوردیا کہ وہ رابطہ مہم کوتیز کریں بلدیاتی انتخابات کی تیاری کریں مسلم لیگ(ن) کی حکومت نہ صر ف اپنی آئینی مدت پوری کرے گی بلکہ آئندہ پانچ سال بھی مسلم لیگ(ن) کی حکومت ہوگی ۔مزید قومی خبریں
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
عوام بے خوابی سے بچنے کیلئے چائے کا بائیکاٹ کریں،عبد الرحیم جانو
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
پرائیویٹ اسکیم کے تحت حجاج اکرام کی بکنگ تاحال جاری ہے ختم نہیں ہوئی،طاہر محمود اشرفی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.