سپریم کورٹ کے احکامات ،پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال نے و فاقی اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی حیثیت سے ایک بار پھرچارج سنبھال لیا

بدھ 10 جون 2015 16:34

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات کی روشنی میں پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال نے فاقی اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی حیثیت سے بدھ کو ایک بار پھرچارج سنبھال لیا ہے۔ان کی جامعہ میں آمد کے موقع پر تدریسی و غیر تدریسی عملے نے بھرپور استقبال کیا اور پھولوں پتیاں نچھاور کیں۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال نے آتے ہی سب سے پہلے19مئی سے 9 جون تک کے تمام احکامات منسوخ کردیئے جو سابق انتظامیہ کی جانب سے جاری کئے گئے تھے۔

ان میں تمام تقرریاں اور تبادلے شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

اس دوران ملازمت سے برخاست کئے جانے والے اور تنزلی یا تبادلے کے شکار تدریسی وغیر تدریسی عملہ اپنے عہدوں پر دوبارہ بحال ہوگئے ہیں۔ان احکامات کی روشنی میں خزانچی ڈاکٹر محمد علی،ڈائریکٹر پروٹوکول غلام بشیر بوگھیو ، ڈائریکٹر تصنیف و تالیف ڈاکٹر جمیل الدین، سیرت چیئر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عزیز الرحمان، انچارج ڈگری سیکشن پروفیسر محمد حنیف کاندھڑو، رئیس کلیہ مطالعات مذاہب ڈاکٹر عبدالرشید، رئیس کلیہ تعلیم پروفیسر ڈاکٹر شاہدہ سجاد، ، چیئرمین شعبہ ابلاغ عامہ پروفیسر ڈاکٹر اوج کمال،انچارج شعبہ الحاق مدارس علوم دینیہ ڈاکٹر عبدالماجد ودیگر نے اپنے عہدوں پر کام شروع کردیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :