وزیر اعلیٰ پنجاب نے 2015-16کے صوبائی بجٹ میں زراعت کو خصوصی توجہ دینے کا فیصلہ کیا ہے ،میاں زاہد حسین

بدھ 10 جون 2015 16:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فورم کے صدراور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے 2015-16کے صوبائی بجٹ میں زراعت کو خصوصی توجہ دینے کا فیصلہ کیا ہے جس سے کاشتکار خوشحال اور اس شعبہ میں انقلاب آ جائیگا۔پنجاب میں سات سو فیلڈ آفیسرز بھرتی کرنے ،پہلے سے موجود سٹاف کو جدید تقاضوں کے مطابق تربیت فراہم کرنے جبکہ تحصیل کی سطح پر کسانوں کیلئے تربیتی مراکز بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

ایک نئی فیلڈ فورس کی مدد سے صوبہ بھر سے زیر کاشت زمین کے چالیس لاکھ نمونے لے کر انکا تجزیہ کرنے کے، صوبہ بھر میں پرانے بیجوں کو نئی ورائیٹی سے تبدیل اور کھاد کے مناسب استعمال کو یقینی بنایا جائیگا جسکے لئے کاشتکاروں کو ترغیبات بھی دی جائینگی۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں گندم اور گنے کی پیداوار کو خصوصی طور پر ہدف بنایا جائیگا۔آبپاشی کے نظام کو بھی بہتر بنانے کیلئے چھوٹے ڈیموں کی تعمیر اورکھالوں کو پکا کرنے والے کاشتکاروں کو اخراجات کا نصف کی حکومت کی جانب سے ادائیگی بھی بجٹ میں شامل ہیں۔ریسرچ کے نیم مردہ شعبہ کابجٹ بڑھاکر اسے فعال بنایا جا رہا ہے جبکہ بارانی علاقوں خصوصاً پوٹھوہار میں انگور اور زیتوں کا پیداوار بڑھانے کے لئے عملی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :