جیکب آباد ،قیامت خیز گرمی، بجلی نے کی لوڈشیڈنگ نے شہریوں کا جینا محال کردیا

بدھ 10 جون 2015 16:45

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) جیکب آباد میں قیامت خیز گرمی، بجلی نے کی لوڈشیڈنگ نے شہریوں کا جینا محال کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں بدھ کے روز گرمی کی شدت میں اضافہ نظر آیا ،سخت گرمی کی وجہ سے شہری گھروں میں محصو ہوکر رہ گئے جبکہ شہر کی سڑکیں اور راستے سنسان رہی، ایک طرف شدید گرمی تو دوسری جانب بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کا جینا محال کردیا ہے ، گرمی میں بجلی کی طویل ترین لوڈشیڈنگ کی وجہ سے شہر کا کاروبار مکمل ٹھپ ہوگیا ہے ، قیامت خیز گرمی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے باعث شہر میں پانی کی قلت پیدا ہوگئی ہے جس سے شہری عذاب میں مبتلا ہوچکے ہیں ، شہریوں نے مطالبہ کیا کہ قیامت خیز گرمی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بند کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :