موجودہ اور سابق وزیراعظم کا شہر میرپور کربلا بن گیا‘سفارشی ورک چارج ڈپٹی ڈائریکٹر اعلی حکام کے احکامات ماننے سے انکاری‘عوامی وسماجی حلقوں کا احتجاج

بدھ 10 جون 2015 16:53

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) وزیراعظم اور سابق وزیراعظم کا شہر میرپور کربلا بن گیا۔سفارشی ورک چارج ڈپٹی ڈائریکٹر غضنفر اعلی حکام کے احکامات ماننے سے انکاری۔عوامی وسماجی حلقوں کا احتجاج۔ تفصیلات کے مطابق میرپور میں پانی کا بحران سنگین ہو گیا ہے ۔ فاضل چوک، C/1،C/3،تھوتھال ، ایف ون سمیت دیگر علاقوں میں پانی ناپید ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

لوگ ٹینکرز خریدنے پر مجبورہیں۔ پبلک ہیلتھ میں تعینات ورک چارج ڈپٹی ڈائریکٹر غضنفر نے فرائض کی ادائیگی کو گناہ سمجھ لیا ہے۔ موصوف مبینہ طور پر محکمہ کے واٹر ٹینکس سے پرائیویٹ ٹینکر والوں کو پانی فروخت کر رہا ہے۔ موصوف کو مبینہ طور پر وزیر ہاوسنگ پرویز اشرف کی پشت پناہی بھی حاصل ہے۔ جس کی وجہ سے عارضی ملازم نے شہریوں کو تگنی کا ناچ نچا کر رکھ دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :