جوبلی لائف انشورنس کمپنی کے زیر اہتمام حادثہ میں جاں بحق گورنمنٹ کنٹریکٹر کے ڈیتھ کلیم کے سلسلہ میں پروقار تقریب

بدھ 10 جون 2015 16:54

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) جوبلی لائف انشورنس کمپنی کے زیر اہتمام حادثہ میں جانبحق ہونے والے گورنمنٹ کنٹریکٹر محمد ارشاد تحسین کے ڈیتھ کلیم کے سلسلہ میں ایک پروقار تقریب کا انعقادکیا گیا ،تقریب کی صدارت برانچ منیجر کوٹلی محمد آزاد کیانی نے کی ،تقریب میں ممتاز کاروباری شخصیات سید امداد حسین شاہ ،عبدالواحد نیازی اور راجہ امتیاز نے بحیثیت مہمانان خصوصی شرکت کی،تقریب میں میجر (ر) سردار محمد عظیم خان،کیپٹن(ر) رقیب،صوبیدار (ر) محمد اکرم، ظہیر احمد مغل،ریاض سہیل ،ڈاکٹر ظفر ،سردار آفتاب،راجہ جمشیدسمیت معززین علاقہ اور کمپنی کے جملہ سٹاف نے شرکت کی،تقریب سے گروپ منیجر خواجہ نثار اقبال نے اپنے خطاب میں جوبلی لائف انشورنس کمپنی کی کلیم پالیسی کے فوائد پر تفصیلاًروشنی ڈالی اور اسے عوام الناس کے لیے انتہائی ضروری قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہماری پالیسی شیئر کرکے اپنا مستقبل محفوظ کریں،برانچ منیجر محمد آزاد کیانی نے کہا کہ جوبلی لائف انشورنس کمپنی نہ صرف موت کی صورت میں کلیم دے رہی ہے بلکہ زندگی میں 18مہلک بیماریوں کی تشخیصہوتے ہی پالیسی ہولڈر کوزندگی میں ہی 15لاکھ تک علاج معالجہ کے لیے دیا جاتا ہے ،جبکہ حادثے کی صورت انجری یا بیماری کے باعث پاکستان کے بڑے ہسپتالوں قائد اعظم انٹرنشنل اور شفا انٹرنیشنل میں 2لاکھ 25ہزار تک علاج کی سہولیات موجود ہیں،

متعلقہ عنوان :