گلگت و بلتستان کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی تاریخ سا ز کامیابی وزیراعظم نواز شریف کی عوام دوست پالیسیوں پر اعتماد کا مظہر ہے ‘چوہدری رخسار

بدھ 10 جون 2015 16:56

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے مرکزی نائب صدر و سابق وزیر برقیات چوہدری رخسار احمد نے کہاہے کہ گلگت و بلتستان کے عام انتخابات میں مسلم لیگ ن کی تاریخ سا ز کامیابی کے بعد آزاد کشمیر کے آمدہ انتخابا ت میں بھی زرداری کی مسلط کردہ دھاندلی کی پیداوار پیپلز پارٹی کی حکومت کا دھڑن تختہ کرنے کے لیے آزاد کشمیر کے عوام بیتاب ہیں گلگت و بلتستان میں مسلم لیگ ن کی کامیابی قائد پاکستان مسلم لیگ ن اور وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی عوام دوست پالیسیوں پر اعتماد کا مظہر ہے آزاد کشمیر کے آمدہ انتخابات میں مسلم لیگ ن تاریخ ساز کامیابی حاصل کرکے پیپلز پارٹی اور دھرنا سیاست و ناچ گانے کے ذریعے ہمارے کلچر کو تباہ کرنے کے خواب دیکھنے والے پیشہ ور سیاسی مسافروں کو عبرت ناک شکست سے دو چار کریگی میرپو رمیں اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری رخسار احمد نے کہا کہ گلگت و بلتستان کے عام انتخابات میں جس طرح وہاں کے عوام نے مسلم لیگ ن کو کامیابی سے ہمکنار کیا ہے اس پر میں پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت اور گلگت و بلتستان کے غیور اور باشعور عوام کو آزاد کشمیر کے عوام کی طرف سے مبارکباد پیش کرتا ہوں انھوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں زرداری برانڈ حکومت گزشتہ کئی سالوں سے کرپشن اور بد عنوانیوں کی تاریخ رقم کرکے جس طرح قومی دولت لوٹ رہی ہے اس کی آزاد کشمیر کی سیاسی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ہے چوہدری رخسار احمد نے کہا کہ حلقہ کھڑی شریف مسلم لیگ ن اور میاں محمد نواز شریف کے دیوانوں اور متوالوں کا مظبوط قلعہ ہے جسے گرانے کے خواب دیکھنے والے سیاسی نا بالغ احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں انھوں نے کہا کہ سیاست ایک کھیل نہیں بلکہ صیح معنوں میں عوام کی خدمت کا نام ہے انھوں نے کہا کہ آمدہ انتخابات میں مسلم لیگ ن آزاد کشمیر سالار جمہوریت سردار سکندر حیات خان کی بصیرت افروز راہنمائی اور صدر جماعت قائد جمہوریت راجہ فاروق حیدر خان کی جرات مندانہ قیادت میں تمام حلقوں سے انتخابات میں حصہ لیکر دو تہائی سے زائد اکثریت کیساتھ آزاد کشمیر میں صیح معنوں میں عوامی و جمہوری حکومت قائم کرکے آزاد کشمیر کے عوام کو مسائل سے نجات دلا کر آزاد کشمیر کو صیح معنوں میں ماڈل اسٹیٹ بنائے گی