پشاور : احتجاج کامیاب رہا، ہمارے ایک احتجاج سے خیبر پختونخواہ حکومت لرز اٹھی، 16 جون کو پشاور میں مرکزی احتجاجی جلسہ کریں گے۔ میاں افتخار کی سر براہی میں سہ فریقی اتحاد کی پریس بریفنگ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 10 جون 2015 16:58

پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 10 جون 2015 ء) : پشاور میں میاں افتخار کی سر براہی میں سہ فریقی اتحاد نے پریس بریفنگ دی جس میں میاں افتخار کا کہنا تھا کہ آج کا احتجاج کامیاب رہا کسی بھی ناخوشگوار واقعہ پر معذرت خواہ ہیں، ہم اپنے کارکنان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ دوسرے لیڈرز اپنے کارکنان کو سنبھال نہیں پاتے کوئی سر کاری ٹی وی پر چڑھ جاتے ہیں تو کوئی عدالت پہنچ جاتے ہیں حکومت نے ہمیں اشتعال دلانے کی کوشش کی ہے لیکن ہم عوامی لوگ ہیں اور ہم نے پر امن طریقے سے اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا ہے.

(جاری ہے)

میاں افتکار کا کہنا تھا کہ صوبائی وزیر داخلہ نے تاجروں کو احتجاج میں ھصہ لینے سے منع کیا اور اپنا ساتھ دینے کی جانب راغب کیا، ہم نے احتجاج پھیلا رکھا تھا اگر ایک جگہ کرتے تو پاؤں رکھنے کی بھی جگہ نہ ہوتی. میاں افتخار نے مزید کہا کہ 95 فی صد لوگوں نے رضا کارانہ طور پر ہمارا ساتھ دیا حکومت کو بھی چاہئیے کہ رضا کارانہ طور پر مستعفی ہو جائے اور الیکشن نگران سیٹ اپ کی زیر بگرانی دوبارہ سے کروائے جائیں. میاں افتکار نے 16 جون کو پشاور میں مرکزی احتجاجی جلسے کا اعلان کیا ہے ان کا کہنا تھا کہ جلسے میں سہ فریقی اتحاد کے مرکزی قائدین شامل ہوں گے اور جلسے سے خطاب بھی کریں گے، جب تک ہمارے مطالبات نہ مانے گئے ہم اپنا احتجاج جاری رکھیں گے.

متعلقہ عنوان :