لاہور ‘ معذور ونابینا افراد کا اپنے مطالبات کے حق میں پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاجی دھر نا‘ اسمبلی کا مرکزی دروازہ توڑڈالا ‘میٹرو روک دی

تحر یک انصاف کے ڈپٹی اپوزیشن لیڈر سبطین خان اور پیپلزپارٹی کی فائزہ ملک کی بھی احتجاج میں شر کت ‘ حکو مت کی صوبائی وزراء ملک ندیم کامران اور دیگر وزراء کے ذریعے مذاکرات سے بھی مسائل حل کر نے کو کوشش حکو مت کوشش کر رہی ہے کہ نابینا افراد کے مسائل کو جلد ازجلد حل کر لیا جائے ‘ صوبائی وزیر قانون کی میڈیا سے گفتگو

بدھ 10 جون 2015 17:03

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) صوبائی دارالحکومت میں معذور و نابینا افراد کا اپنے مطالبات کے حق میں تیسرے روز بھی کلمہ چوک اور اسمبلی کے باہر احتجاجی دھر نا‘میٹروبس کو بھی روک دیا ‘پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے موقعہ پر مظاہرین اینٹوں سے اسمبلی کے مرکزی دروازے پر موجود سکیورٹی اہلکاروں کے پنکھوں کو اسمبلی گیٹ کو مار مار کر توڑ دیا ‘نابینا افراد نے اینٹوں کے علاوہ ہاتھ میں آنیوالی ہر شے کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی کے مرکزی دروازے پر توڑ پھوڑ کا نشانہ بناتے رہے ‘تحر یک انصاف کے ڈپٹی اپوزیشن لیڈر سبطین خان اور پیپلزپارٹی کی فائزہ ملک کا بھی نابینا افراد کے احتجاج میں شر کت ‘ حکو مت کی صوبائی وزراء ملک ندیم کامران اور دیگر وزراء کے ذریعے مذاکرات سے بھی مسائل حل کر نے کو کوشش جا ری ہیں جبکہ صوبائی وزیر قانون رانا ثناء للہ خان نے کہا ہے کہ حکو مت کوشش کر رہی ہے کہ نابینا افراد کے مسائل کو جلد ازجلد حل کر لیا جائے ۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز نابیناافراد نے اپنے لیڈر محمد احمد کی قیادت میں پنجاب اسمبلی کے سامنے اپنے مطالبات کے حق میں تیسرے روز بھی احتجاج دھر نہ دیا اور جبکہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس ہونے کے حوالے سے اطلاع ملی تونابینا افراد کے احتجاج میں شدت آگئی اور مظاہر ین پنجاب اسمبلی کے احاطے میں داخل ہونے کی کوشش کر نے لگے جبکہ پو لیس نے فوری مداخلت کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی کے مین گیٹ کو اندرسے بند کر دیا جس پر نابینا افراد پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے موقعہ پر مظاہرین اینٹوں سے اسمبلی کے مرکزی دروازے پر موجود سکیورٹی اہلکاروں کے پنکھوں کو اسمبلی گیٹ کو مار مار کر توڑ تے رہے نابینا افراد نے اینٹوں کے علاوہ ہاتھ میں آنیوالی ہر شے کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی کے مرکزی دروازے پر توڑ پھوڑ کا نشانہ بناتے رہے جسکے بعد نابینا افراد کے ایک گروپ نے کلمہ چوک میں میٹروبس کے روٹ کو بند کر کے احتجاج شروع کر دیا جس سے میٹرو سروس بھی عارضی طور پر بند کر دی گئی جبکہ نابینا مظاہرین کے لیڈر محمد احمد نے پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاجی مظاہر کے موقعہ پر میڈیا سے گفتگو میں ہم نابینا افراد اپنے حقوق کے لیے آنکھوں والے آقاؤں سے فر یاد کر رہے ہیں مگر آنکھیں ہونے کے باوجود ایئرکنڈیشنز گاڑیوں ‘ بنگلوں اور دفتروں میں بیٹھنے والوں کو ہم نظر نہیں آرہے کہ ہم گزشتہ تین روز سے گرمی میں بھوکے پیاسے تپتی سڑکوں پر دکھے کھارہے ہیں اور یہ بے حسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قریب سے گزرجاتے ہیں۔