نجم سیٹھی سے اختلافات کی خبریں بے بنیاد ،فیصلے آزادانہ کرتا ہوں ،چےئر مین پی سی بی شہریار خان

بدھ 10 جون 2015 17:03

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ ایگز یکٹو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے آئی سی سی کی صدارت سے دستبردار ہو کر عظیم ظہیر عباس کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی صدارت دے دی لیکن عام تا ثر یہی ہے کہ نجم سیٹھی اب پاکستان کرکٹ بورڈ میں کل وقتی کام کریں گئے اور چیئرمین شہریار خان کی موجودگی میں وہ بااختیار ہو ں گے تاہم شہر یار خان یہ تسلیم کرنے کو تیار نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا ہے کہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کی حیثیت سے وہ بااختیار نہیں ہیں اور دونوں اپنی حدود میں رہ کر کام کر رہے ہیں۔ انکے اور نجم سیٹھی کے درمیان کسی مرحلے پرکوئی اختلافات نہیں ہیں۔ پی سی بی کی اعلیٰ سطح کی ایگزیکٹو کمیٹی انہیں سفارش ضرور کرتی ہے لیکن اس بات کا انحصار ان پر ہے کہ وہ ان کے مشورے مانوں یا نہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ چئیرمین کو آئین میں دئیے گئے اختیارات کی وجہ سے وہ اپنے فیصلے آزاد انہ کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :