جب بھی پاکستان بر ا پرفارم کرے گا بھرپو ر تنقید کروں گا، شعیب اختر

بدھ 10 جون 2015 17:04

جب بھی پاکستان بر ا پرفارم کرے گا بھرپو ر تنقید کروں گا، شعیب اختر

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) دنیا کے تیز ترین بولر شعیب اختر کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم کی شکست پر انہیں دکھ ہوتا ہے گرین شرٹس جب بھی برا کھیلیں گے وہ اس پر بھرپور تنقید کریں گے کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شعیب اختر نے کہا کہ پاکستان کے لئے ہمشیہ لڑ کر کھیلیں ہیں اور ہر میچ میں سو فیصد کارکردگی دکھانے کی کوشش کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان کسی بھی ٹیم سے ہارتا ہے تو انہیں بے حد افسوس ہوتا ہے، قومی ٹیم پر بے جا تنقید کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر شعیب اختر کا کہنا تھا کہ جب بھی پاکستان ٹیم برا پرفارم کرے گی وہ تنقید کریں گے چاہے وہ ملک میں ہوں یا بھارت میں۔

متعلقہ عنوان :