اسلام آبائی ہائی کورٹ نے چودھری رشید بطورچیئرمین پیمر بحالی کے عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ کر لیا
بدھ 10 جون 2015 17:15
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء)اسلام آبائی ہائی کورٹ نے چودھری رشید بطور چیئرمین پیمر بحالی کے عدالتی فیصلے کے خلاف وفاق کی انٹراکورٹ اپیل پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے ۔ بدھ کے روز جسٹس شوکت عزیز صدیقی اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل ڈویژنل بینچ نے کی سماعت کی ۔ چیئرمین پیمرا چودھری رشید کی جانب سے وسیم سجاد جبکہ وفاق کی جانب ایڈیشنل اٹارنی جنرل افنان کریم کنڈی عدالت میں پیش ہوئے ۔
افنان کریم کنڈی نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ چودھری رشید چیئرمین پیمرا کے عہدے پر فائز ہونے کے باوجود تین ماہ تک سول سروس میں بھی تعینات رہے جو قانون کی خلاف ورزی ہے ۔ دو مرتبہ شوز کاز نوٹس بھیجنے کے باوجود بھی چودھری رشید نہ تو انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے اور نہ ہی کوئی تحریری جواب دیا ۔(جاری ہے)
وسیم سجاد نے مخالفت کرتے ہوئے دلائل دیئے کہ چیئرمین پیمرا کے عہدے کے لئے ناموں کی سمری سٹیبلشمنٹ ڈویژن نے بھیجی تھی اس سے میرے موکل کا کوئی تعلق نہیں ۔
نہ میرے موکل کو اس بارے میں کچھ معلوم تھا ۔ انہوں نے کہا کہ جس وقت میرے موکل کو شوکاز نوٹس بھیجا گیا تھا اس وقت وہ سیکرٹری انفارمیشن کا عہدہ چھوڑ چکے تھے اس موقع پر افنان کریم کنڈی نے کہا کہ یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ سٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سمری بھیجی ہو اور 35 برس سے بیوروکریسی میں کام کرنے والے افسر کو اس بارے میں معلوم ہی نہ ہو ۔ وسیم سجاد نے کہا کہ میرے موکل کو نہیں بتایا گیا کہ اسے کس قانون کے تحت برطرف کیا گیا تھا ۔ عدالت کے حکم پر چودھری رشید اپنے عہدے پر بحال ہو چکے ہیں حکومت اس میں مداخلت کیوں کر رہی ہے ۔جبکہ میرے موکل پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے اور ہراساں کیا جا رہا ہے بعدازاں عدالت نے فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ۔مزید اہم خبریں
-
ٹیکس نیٹ بڑھانے اورحکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کویقینی بنائیں گے
-
دبئی میں مقیم پاکستانیوں کے لیے پاکستان قونصل خانہ دبئی کا بڑا اعلان
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق
-
موسم گرما کی مناسبت سے اسکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان
-
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
-
خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی
-
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں،انہیں پارٹی میں بیٹھ کر اپنی بات کرنی چاہیئے
-
وفاقی وزیر نجکاری سے ترک سفیر کی ملاقات، ملکی وعالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیرخزانہ کی مشرق وسطی و شمالی افریقہ کے وزراء و گورنرز کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات میں شرکت
-
صدر مملکت سے ترک سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے پر زور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.