Live Updates

سینٹ کارروائی کی ٹی وی پرجانبدرانہ کوریج، پیپلزپارٹی،تحریک انصاف کا واک آؤٹ

حکومت اپوزیشن کے ساتھ دھوکہ کر رہی ہے،حکومتی اراکین کا خطاب براہ راست دکھایا جاتا ہے،پوزیشن ارکان کی باری سوئچ آف کر د یا جاتاہے،ایک گھنٹے بعد احتجاج ختم

بدھ 10 جون 2015 17:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) سینٹ کی کارروائی ٹی وی پر براہ راست نہ دکھانے اور اپوزیشن رہنماؤں کی جگہ حکومتی اراکین کو زیادہ کوریج دینے پر پیپلزپارٹی اور پاکستان تحریک انصاف نے سینٹ اجلاس سے واک آؤٹ کیا سینٹ میں بجٹ پر بحث کے دوران نکتہ اعتراض پر سینیٹر سعید غنی نے کہاکہ حکومت سینٹ کی کارروائی براہ راست ٹی وی پر دکھانے میں اپوزیشن کے ساتھ دھوکہ کر رہی ہے جب حکومتی اراکین فلور پر بات کرتے ہیں تو نشریات براہ راست اور پوری دکھائی جاتی ہیں مگر جب اپوزیشن کے اراکین بات کرتے ہیں تو سوئچ آف کر دیتے ہیں ہم حکومت کے اس رویئے کے خلاف احتجاجاً اجلاس سے واک آؤٹ کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے قائد ایوان راجہ ظفر الحق اور وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید کو اپوزیشن اراکن کا احتجاج ختم کرانے کے لئے بھیجا گیا اور تقریباً ایک گھنٹے احتجاج کے بعد حکومتی اراکی اپوزیشن کو منا کر ایوان میں واپس لے آئے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات