اس اداکارہ پر مقدمہ بن گیا تو سب پھنس جائیں گی

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی بدھ 10 جون 2015 17:17

اس اداکارہ پر مقدمہ بن گیا تو سب پھنس جائیں گی

چین (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10جون2015ء)یک شخص نے ایک اداکارہ پر مقدمہ کر دیا ہے۔اس شخص کا کہنا ہے کہ اداکارہ ٹی وی میں سے اسے گھورتی ہے۔ زہاؤ وی چین کی ایک مشہور اداکارہ ہے، جس نے کئی ایوارڈ جیتے ہیں۔

(جاری ہے)

چائنا ٹائمز کے مطابق شنگھائی کی ایک عدالت میں مقدمے کے دوران ایک شخص نے موقف اختیار کیا ہے کہ اداکارہ کے سکرین کی طرف قاتل ادا کے ساتھ دیکھنے پر وہ روحانی طور پر مجروح ہوا ہے۔

ڈرامے میں اداکارہ کا کردار ایک جذباتی عورت کا ہے جو اپنے شوہر اور بیٹی کو گھورتی رہتی ہے۔ مقدمہ کرنے والے شخص نے ہرجانے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔ چین میں پچھلے ماہ سے عجیب و غریب مقدمات کی تعداد بڑھنے لگی ہے۔ پچھلے ماہ ایک وکیل نے عدالتی کاروائی کے دوران وقفہ نہ دینے پر جج کے خلاف مقدمہ کر دیا۔ وکیل کا موقف تھا کہ وقفہ نہ ہونے کی وجہ اس کی صحت خراب ہوتی ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu